ابنا: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سلمان خورشید نے وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے بارے میں ہندوستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی تاہم نئی دھلی کی مسلسل کوشش رہے گی کہ پاکستان کے ساتھ ہرطرح کے تعلقات قائم کیے جائیں تاکہ خطے میں ایک خوشگوار تبدیلی رونما ہوسکے- ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیرخارجہ کرشنا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے جو اقدامات کیے گئے تھےانھیں مستحکم کیا جائے گا۔.....
/169